پربھاس اور شردھا کپور اسٹار فلم ’’ساہو‘‘ ان دنوں خبروں میں ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں پربھاس اور شردھا کپور زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ پہلے یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہونے جارہی تھی جسے بعد میں بدل کر 30 اگست کو کردیا گیا۔ پربھاس اپنی فلم کے ساتھ ساتھ شادی اور لولائف کے لئے بھی کافی وقت سے خبروں میں ہے۔ انوشکا شیٹی کے ساتھ تو ان کے افیر سے لیکر شادی تک کی خبریں آچکی ہیں۔ وہیں حال ہی میں خبر آئی تھی کہ پربھاس ایک یو ایس کے رہنے والے بزنسمن کی لڑکی سے شادی کرسکتے ہیں۔ اب ایک بار پھر پربھاس اور انوشکا کے افیر کی خبروں نے زور پکڑا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پربھاس اپنی گرل فرینڈ اور ساوتھ کی سوپر ہٹ ایکٹریس انوشکا شیٹی کے لئے ساہو کی پرائیویٹ اسکریننگ رکھیں گے حالانکہ جلد ہی اس بارے میں آفیشیل اعلان بھی کردیا جائے گا۔ پربھاس اور انوشکا نے ساوتھ کی کئی فلموں میں ایک دوسرے کے مقابل کام کیا ہے۔ باہوبلی میں بھی دونوں کی کمسٹری کو لوگوں نے خوب پسند کیا ہے۔ دونوں کے افیر کی خبریں تلگو فلم ’’ڈارلنگ‘‘ میں دونوں کی جوڑی کے بعد سے ہونے لگی تھی۔