پربھاس ترپتی کی فلم اسپرٹ کا بجٹ 500 کروڑ

   

حیدرآباد ۔26 جولائی (ایجنسیز) سندیپ ریڈی وانگا اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے ساتھ ہی موضوع بحث بنے۔ ان کی فلم انیمل نے باکس آفس پر زبردست منافع کمایا اور ان کی فلم کو ملک بھر میں زبردست مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ انیمل کے بعد اب ہدایت کار اپنی آنے والی فلم اسپرٹ کے ساتھ ایک بار پھر باکس آفس پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہدایت کار نے حال ہی میں اپنی فلم اسپرٹ کے حوالے سے کچھ اہم معلومات دی ہیں جو پربھاس اور ترپتی ڈمری کے مداحوں کو خوش کر سکتی ہیں۔اس سے قبل بالی ووڈ کی سب سے سوپرہٹ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم اسپرٹ میں پربھاس کے مقابل نظر آنے والی تھیں لیکن ان کے فلم سے باہر ہونے کے بعد اب نئی اداکارہ ترپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے مطابق وہ اس کاسٹ کے ساتھ فلم کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مرکزی اداکاروں کے ساتھ ستمبر کے مہینے سے ہی شروع ہوگی۔ بنانے والوں کے پاس بھی ایسا منصوبہ ہے کہ اس کی شوٹنگ جاری رکھی جائے گی۔ ہدایت کار کے مطابق اس فلم کی میوزیکل کمپوزیشن مکمل ہو چکی ہے۔ اس فلم کے گانے موسیقار ہرش وردھن رامیشور نے لکھے ہیں۔ فلم اسپرٹ کا بجٹ کافی زیادہ مانا جا رہا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم کا بجٹ 300 کروڑ سے 500کروڑ کے درمیان ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ابتدائی دنوں میں فلم کی کمائی سے کافی توقعات وابستہ ہوں گی۔ جب اسپرٹ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پروڈیوسر نے اس فلم کے لیے جو بجٹ لگایا ہے وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اس کی وجہ نہ صرف ان کا اور پربھاس کا شاندار امتزاج ہے بلکہ فلم کے سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بھی ہیں۔سندیپ نے کہا کہ اگر ٹیزر، ٹریلر اورگانے کی ریلیز کے ساتھ سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ فلم پہلے دن 150کروڑ روپے تک کما سکتی ہے۔ عام طور پر فلموں کی شوٹنگ کے دوران بہت سے شیڈول طے کیے جاتے ہیں اور شوٹنگ ٹکڑوں میں کی جاتی ہے۔ لیکن اس فلم کی شوٹنگ بھی مختلف طریقے سے کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ ایک ساتھ مکمل کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور اس کی شوٹنگ کے منصوبیبھی طے کر لیے گئے ہیں۔