باہوبلی کی زبردست کامیابی کے بعد اب سب کی نظریں پربھاس کی آنے والی فلم ساہو پر لگی ہوئی ہیں۔ قومی خبروں میں شامل یہ پراجکٹ بالی ووڈ اور ساوتھ میکرز کی جانب سے بنایا جارہا ہے۔ فلم میں پربھاس کے مقابل شردھا کپور کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ ابتداء میں اس فلم کے لئے انوشکا شیٹی کو ان کے باہوبلی کواسٹار پربھاس کے ساتھ پھر سے پیش کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن ان کے بڑھتے وزن کی وجہ انہیں مسترد کردیا گیا۔ ایسے میں شردھا کپور اور پربھاس کی جوڑی کو پہلی بار اسکرین شیر کرتے دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فلم میں شردھا کپور کو ڈبل رول میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ فلم تلگو کے ساتھ ساتھ ہندی اور تمل میں بھی یکساں طور پر بنائی جارہی ہے۔ فلم کے لئے اب تک کے حیرت انگیز اور خطرناک اسٹنٹس فلمائے جارہے ہیں جس پر 25 کروڑ روپیوں کے اخراجات بتائے گئے ہیں جنہیں ہالی ووڈ فلم ٹرانسفارمرس فیم اسٹنٹ ڈائرکٹر کنی بنکس ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ فلم میں نیل نتن مکیش، مختار خان، چنکی پانڈے، جیکی شراف، مہیش منجریکر، مندیرا بیدی کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کی شوٹنگ حیدرآباد کے علاوہ ممبئی رومانیہ اور ابوظہبی میں کی جارہی ہے۔ سجیت کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کے لئے میکرز نے پربھاس کو 30 کروڑ اور شردھا کپور کو 9 کروڑ روپیوں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔