پربھاس کی ’’ساہو‘‘ میں ہوگا جیکلین فرنانڈیز کا آئٹم سانگ

   

باہوبلی ایکٹر پربھاس جلد ہی اپنی ایکشن تھرلر فلم ’’ساہو‘‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ ساہو کی پوری ٹیم کو آسٹریلیا میں اسپاٹ کیا گیا تھا جہاں کوریو گرافر وئبھوی مرچنٹ کے ساتھ ایکٹرس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ وہیں اب خبر آرہی ہے کہ شردھا اور پربھاس کی فلم میں ایک اور ایکٹریس کا داخلہ ہوسکتا ہے جو فلم میں مہمان رول کرسکتی ہیں۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ کک فلم کی خوبصورت جیکلین فرنانڈیز ہوسکتی ہیں۔ پربھاس اور شردھا کی فلم ساہو کی شوٹنگ کے درمیان بالی ووڈ ایکٹریس نے انہیں جوائن کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ان کا خصوصی ڈانس ہوگا اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ جیکلین تین دن کے لئے آسٹریلیا میں تھیں جنہوں نے پربھاس کے ساتھ ڈانس نمبر شوٹ کیا ہے۔ اس گیت کو بادشاہ نے گایا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایکٹر پربھاس اور شردھا کے درمیان فلمایا جانے والا رومانٹک گیت یہیں پر شوٹ کیا جائے گا جسے وئبھوی کوریو گراف کررہی ہیں۔ وہیں پربھاس نے خود اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیر کیا جس میں شردھا کپور دکھ رہی ہیں جسے ساہو کا پہلا گیت بتایا جارہا ہے۔ اس فلم کو سجیت ڈائرکٹ کررہے ہیں اس فلم کو اب تک کی سب سے بڑی ایکشن تھرلر بنایا جارہا ہے۔