پربھاس کی فلم میں سیف اور کرینہ ویلن

   

ممبئی ۔ سیف علی خان اور کرینہ کپورکو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے مداح برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ چھوٹے نواب اور ان کی بیوی 900 کروڑ روپے کی فلم بنانے والے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانڈا کی آنے والی فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے ہیروکوئی اور نہیں بلکہ پین انڈیا سوپر اسٹار پربھاس ہیں اور فلم کا نام اسپرٹ ہے۔ اس فلم کے حوالے سے کافی چرچے ہیں اوراس فلم میں سیف اورکرینہ کی آمد نے مداحوں کا جوش ساتویں آسمان پر پہنچادیا ہے۔سندیپ وانگا اور پربھاس بھی پہلی بارفلم اسپرٹ میں ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ سیف۔ کرینہ پربھاس کی بڑے بجٹ کی فلم کا حصہ ہوں گے۔ اب دونوں کے کرداروں کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سیف کرینہ پربھاس کی اگلی فلم اسپرٹ میں ویلن کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ یعنی یہ جوڑا ویلن کے کردار میں بڑے پردے پر نظر آئے گا۔