پربھاس کے کرئیر کو اب دیپیکا پڈوکون کا سہارا

   

حیدرآباد ۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار پربھاس کو اپنی فلم آدی پورش کے لیے کافی تنقید کا سامنا ہے۔ وہ اس فلم میں بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے مداحوں کی حمایت حاصل نہیں کرپائے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے رام کے کردار کو رامانند ساگر کی رامائن کے رام سے جوڑا جا رہا ہے۔ لوگ مسلسل دونوں کے درمیان موازنہ کرتے نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ناظرین پربھاس کے بھگوان رام کے کردار میں کافی خرابی تلاش کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم کمائی کے معاملے میں بہتر ہے لیکن فلم کے تنازعہ کی وجہ سے یہ زیادہ بزنس نہیں کر رہی ہے۔ پربھاس کو اس فلم میں ان کے کام کے لیے زیادہ پسند نہیں کیاگیا ہے۔ اگر کلیکشن کی بات نہ کریں تو یہ فلم پربھاس کے لیے مظاہرہ کے لحاظ سے زیادہ اچھی ثابت نہیں ہوئی۔ مانا جا رہا ہے کہ پربھاس کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ پربھاس کو اس فلم سے بہت امیدیں تھیں لیکن لوگوں کی جانب سے انہیں جو ردعمل مل رہے ہیں اس کے بعد اداکارکو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایسے میں اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ صرف دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن ہی پربھاس کے ڈوبتے کیریئرکو سہارا دیتے نظر آئیں گے۔ تاہم لوگ یہ بھی محسوس کر رہے ہیں کہ پربھاس کی آنے والی فلمیں سالار’ اور پروجیکٹ کے بھی انہیں آدی پورش کی طرح مایوس کر سکتی ہیں۔ سالارکو پرشانت نیل ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور اشنین اس پروجیکٹ کے کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ڈائریکٹرز پر بھی ذمہ داری کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ پربھاس کی ایکشن فلم سالار میں کئی تجربہ کار ستارے نظر آنے والے ہیں۔ پربھاس کے ساتھ شروتی ہاسن مرکزی کردار میں ہوں گی۔ اس فلم کا بجٹ 200 کروڑ بتایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مداح اس پروجیکٹ کے میں پربھاس اور دیپیکا کی جوڑی کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔