پربھاکر آج عوامی سماعت کریں گے

   

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں ہفتہ میں دو مرتبہ ریاستی وزراء کی عوامی مسائل پر سماعت کے تحت وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر کل 9 اکٹوبر کو گاندھی بھون میں دستیاب رہیں گے۔ پونم پربھاکر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عوام سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری نمائندگیاں وصول کریں گے۔ پونم پربھاکر نے گاندھی بھون میں عوامی سماعت کے سلسلہ میں تمام ضلع کانگریس کمیٹیوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے عوام کو واقف کرانے کی خواہش کی۔ منڈل کانگریس صدور، سینئر قائدین اور محاذی تنظیموں کے قائدین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ واضح رہے کہ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے ہفتہ میں دو دن گاندھی بھون میں ریاستی وزراء کی موجودگی کا شیڈول تیار کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا، وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی اور وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ گاندھی بھون میں عوامی سماعت پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں۔1