پربھاکر راؤ پولیس تحویل میں نہیں : کمشنر پولیس

   

حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) فون ٹیاپنگ معاملہ میں نئے انکشافات اور پربھاکر راؤ کی حیدرآباد میں موجود کا سٹی پولیس کمشنر نے خلاصہ کردیا ۔ پہلی مرتبہ فون ٹیاپنگ معاملہ پر کمشنر پولیس سی وی آنند نے وضاحت کی کہ پربھاکر راؤ پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔ سابقہ ایس آئی بی چیف جو فون ٹیاپنگ معاملہ کا اصل ملزم ہے امریکہ میں ہے اور یہ افواہ تھی کہ پربھاکر راؤ حیدرآباد پہونچے ہیں اور پولیس کی تحویل میں ہے تاہم کمشنر پولیس نے واضح کردیا کہ پربھاکر راؤ حیدرآباد نہیں آئے ۔ وہ ملک کے کسی بھی ایرپورٹ پر اتریں تو تلنگانہ پولیس کو اس کا پتہ چل جائے گیا ۔ اس عہدیدار کو جو امریکہ میں موجود ہے وطن واپس لانے کی کوشش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پربھاکر راؤ کیلئے ریڈکارنر نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے تمام اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ع