نظام آباد میں گنیش گپتا کی ضلع کلکٹر کو یادداشت
نظام آباد :یکم ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے رکن پارلیمنٹ میدک و دباک کے امیدوار پربھاکر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کانگریس پارٹی کے کارکن پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اڈیشنل کلکٹر یادی ریڈی کو تحریری یادداشت حوالے کی اس موقع پر مئیر نیتو کرن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ تحریک کے روح رواں چندر شیکھر رائو کی قیادت میں بی آرایس پارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو کانگریس پارٹی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی جس کی وجہ سے اس طرح کے حملوں پر اتر آرہی ہے ۔ مئیر نیتو کرن نے کہا کہ تلنگانہ میں مذہب اور ذات پات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پرُ امن ماحول میں حکومت اپنے کاموں کو انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ ملک گیر سطح پر ترقی کرتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کررہا ہے میدک کے رکن پارلیمنٹ کو دباک کے امیدوار پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اپنی ناکامی کا ثبوت پیش کیا ہے جس کی رکن اسمبلی اربن گنیش گپتا نے سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔