پربھنی : مہاراشٹر کے پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگلیکر نے ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر تمام مذہبی مقامات کو 7مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ضلع کلکٹر نے اپنے حکام میں ضلع میں کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافہ کے سبب لوگوں کی صحت کاخیال رکھتے ہوئے کچھ پابندیاں عائد کرنے پر زوردیا۔آرڈرمیں کہا گیا کہ مذہبی مقامات پر عقیدتمندوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے کے لئے ان مقامات کو کچھ وقت کے لئے بندکیا جانا ضروری ہے ۔ضلع کلکٹر نے یکم مارچ سے چارمارچ تک سینئرکالجوں اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے احکام میں کہا کہ ضلع میں پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن افسران اس آرڈر کو نافذکریں۔