پربھنی میں کھڑی فصلوں کو نقصان

   

اورنگ آباد ، 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پربھنی کے کئی تعلقہ جات میں جمعہ اور ہفتہ کو موسلا دھار بارشوں نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا، نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور بعض دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ڈیویژنل کمشنر کے دفتر کے مطابق 24 گھنٹے میں پالم، سیلو اور پٹھاری تعلقہ جات میں 67mm، 47.6 اور 27 ملی میٹر بارش ہوئی۔