پرتاپ گڑھ: ایس پی میں بغاوت،انتخابی مقابلہ دلچسپ

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے رانی گنج اور وشوناتھ گنج اسمبلی حلقوں سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ذریعہ آخری وقت میں امیدوار تبدیل کئے جانے کے بعد پہلے سے متوقع امیدوار کی بغاوت ووٹروں میں پیدا عدم اتفاق کی وجہ سے ان اسمبلی حلقوں پر مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا ہے ۔موصول اطلاعات کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر و کابینی وزیر رہے راجا رام پانڈے کے بیٹے سنجے پانڈے ایس پی کے متوقع امیدوار تھے اور انہوں پارٹی کے تیقن پر اپنا پرچہ بھی داخل کردیا تھا لیکن آخری دن ایک نئے امیدوار سوربھ سنگھ کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ایسے میں پانڈے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ داخل کر کے مقاملے کو دلچسپ بنادیا ہے ۔سنجے پانڈے کے والد راجا رام پانڈے اس حلقے سے تین بار کے ایم ایل اے اور ملائم و اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر رہ چکے ہیں۔ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے حلقے میں کافی سرگرمئے عمل تھے ۔ان کا دعوی تھا کہ انہیں سبھی طبقاتی کی حمایت مل رہی ہے لیکن تمام قسم کی تیقن کے بعد عین وقت میں پارٹی نے ان کا ٹکٹ کاٹ دیا جس کے بعد وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے وشوناتھ گنج اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں۔ وہیں ضلع کے رانی گنج اسمبلی حلقے سے سابق ایس پی ایم ایل اے و زیر پروفیسر شیو کانت کا ٹکٹ کاٹ کر ڈاکٹر آر کے ورما کو ٹکٹ دیا ہے ۔یہاں سے بی ایس پی نے اجئے یادو اور بی جے پی نے موجودہ ایم ایل اے دھیرج اوجھا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔