پرتاپ گڑھ: پرتاپ گڑھ ضلع کی سات اسمبلی حلقوں کنڈہ ،بابا گنج ،رام پور خاص ، وشواناتھ گنج ،پرتاپ گڑھ ،پٹی و رانی گنج میں کل 24 لاکھ 92 ہزار 496 رائے دہندگان ہیں جس میں مسلم رائے دہندگان کی تعداد کل تقریبا 5 لاکھ 10 ہزار ہے ۔جبکہ اسمبلی حلقہ کنڈہ و بابا گنج کے پارلیمانی حلقہ کوشامبی میں شامل ہے یہاں مسلم رائے دہندگان کی تعداد تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار ہے ،جہاں 20 مئی کو پولنگ ہوگی ۔ وہیں پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقے کے پانچ اسمبلی حلقے رام پور خاص ،وشواناتھ گنج ،پرتاپ گڑھ ،پٹی و رانی گنج شامل ہیں،جس میں مسلم رائے دہندگان کی تعداد تقریبا ساڑھے تین لاکھ ہیں ،جو اس سیٹ پر فیصلہ کن ہوں گے،اگر مسلم رائے دہندگان منقسم نہ ہوئے تو وہ جس امیدوار کے ساتھ جائیں گے ،اس کی فتح یقینی ہے ۔ یہاں 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔