پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع میں کورونا کی زد میں آنے کے سبب جہاں ایک مزید ضعیف کی موت کے ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔ چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستوا نے نے بتایا کہ ہفتہ کو شہر کے دہلہ موُ کے باشندے پازیٹیو ایک ضعیف کی ایس آر این اسپتال پریاگ راج میں دوران علاج موت ہوگئ ۔جبکہ سکھپال نگر پی ایچ سی میں تعینات ایک خاتون ڈاکٹر کے بھتیجے اور ایک حاملہ خاتون کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔حاملہ خاتون کو علاج کے لیئے ایس آر این اسپتال پریاگ راج بھیجا گیا ۔جبکہ دوسرے شخص کو لال گنج کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ضلع میں اب تک مہلوکین کی تعداد 8 ہے ۔جبکہ کل پازیٹیو 120 ،جس میں 104 صحتیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ 8 ایکٹیو کیس ہیں ۔