پرتشدد کارروائیاں جمہوریت پر حملہ : راما فوسا

   

جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ کی حکومت نے ملک میں جاری بدامنی کو ایک منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔ جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ یہ پرتشدد کارروائیاں پہلے سے کی گئی منصوبہ سازی کا حصہ ہے اور یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کوگزشتہ ہفتہ توہین عدالت کے الزام میں پندرہ ماہ کی قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے احتجاج، لوٹ مار اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق تقریبا دو سو بارہ افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔