پرتعیش رہائش گاہوں میں مفت رہنے والی خاتون

   

Ferty9 Clinic

لندن: برطانوی خاتون منفرد طرز زندگی اپنانے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی۔ میڈیا کے مطابق فولے نامی برطانوی خاتون کوئی پیسہ خرچ کیے بغیر پرتعیش گھروں میں قیام سے لطف اندوز ہوتی ہے جس کیلئے اْس کو کرایہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا بلکہ الٹا لوگ خود اس کو معاوضہ ادا کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر فولے نے اپنے کام کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل گھروں کی دیکھ بھال کا کام کرتی ہے جب مالکان دور ہوں یا جائیداد کا انتظام کرنے سے قاصر ہوں۔ اس کام کے ذریعے وہ پورے برطانیہ کا سفر کرچکی ہے۔فولے کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران وہ چھ مکانات میں رہ چکی ہے جن میں ڈیون میں ایک گھر، رچمنڈ میں ایک شاندار ٹاؤن ہاؤس اور مشرقی لندن میں ایئر بی این بی کی ایک سابقہ جائیداد بھی شامل تھی۔