پرتگال اورا سپین کی سرحد 15 مئی تک بند

   

لزبن،14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال اوراسپین نے کورونا وائرس کووڈ -19 کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان لگنے والی سرحد کو 15 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔لوسا نیوز ایجنسی نے پرتگال کے وزیر داخلہ ایڈورڈو کیبریٹا کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا‘‘اسپین حکومت کے تال میل کے ساتھ ہم نے اسپین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر سرحدی کنٹرول اور پابندیوں کوایک مہینہ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔اس دوران ضروری سامانوں کو لے جانے والی گاڑیاں یا ضروری کام کے لئے سفر کرنے والوں کو ہی سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔قابل ذکر ہے کہ پرتگال میں اب تک کورونا وائرس کے 16943 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور535 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے ۔پرتگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 349 نئے کیسز سامانے آئے ہیں۔