لزبن 15 اکتوبر (ایجنسیز) پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے عالمی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم وی ٹی مارکٹس کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو جو کہ عالمی شہرت کے فٹبالر ہیں ان کے ملک کی فٹبال فیڈریشن اس معاہدے کے تحت وی ٹی مارکٹس مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) میں فیڈریشن کا آفیشل ٹریڈنگ پارٹنر ہوگا۔کمپنی کے مطابق، یہ شراکت عظیم سرمایہ کاری کے نظریے پر مبنی ہے جو فٹبال اور فنانس دونوں میدانوں میں کامیابی، جوش اور بہترین کارکردگی کی علامت ہے۔ وی ٹی مارکٹس کے گلوبل مارکیٹنگ ہیڈ ڈینڈیلین کوہ نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں کمپنی کے پھیلاؤ اور شائقین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔فیڈریشن کے کمرشل ڈائریکٹر جواو میڈیروس کارڈوسو نے کہا کہ یہ اشتراک پرتگالی فٹبال کے لاکھوں شائقین کو مزید قریب لانے میں مدد دے گا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ سعودی عرب کے کلب کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو اس وقت دنیا کے امیر ترین فٹبالر ہیں اور اس کھیل میں بھی سرمایہ کاری کو اہمیت دی جارہی ہے۔