لزبن 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک پرتگال میں آج بروز اتوار پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق حکمران سوشلسٹ ایک مرتبہ پھر واضح کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا کی اقلیتی حکومت نے سن دو ہزار پندرہ میں اقتدار سنبھالا تھا، جس کے بعد سے ملک میں اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی۔ کوسٹا کی سیاسی پارٹی ’پی ایس‘ بائیں بازو کی کئی چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے میں بھی کامیاب ہوئی ہے، جو اس کی ممکنہ جیت کا باعث ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 10.8 ملین اہل ووٹرز اس الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
