برلن: پرتگال میں آج سے یورپی یونین کے رہنماؤں اور سفارت کاروں کا دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ یہ ان کی اس سال آمنے سامنے پہلی ملاقات ہے۔ پہلے دن وبا کے دور میں بگڑے ہوئے تعلقات بہتر بنانے سمیت سماجی بہبود اور روزگار کے مواقع پر بات ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات کی جائے گی جن کا ملک اس وقت آک بحران سے گزر رہا ہے۔ مودی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم اس طرح یورپی سمٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔