لزبن: پرتگالی حکومت نے ’گولڈن ویزا‘نامی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کے لیے کاروباری رہائشی اجازت نامے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا کہ ’’گولڈن ویزا‘‘کو ختم کرنے کے فیصلے کا مقصد ہاؤسنگ بحران کو حل کرنا اور رئیل اسٹیٹ کی قیاس آرائیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سے جاری کیے گئے ویزوں میں اب توسیع صرف اسی صورت میں کی جائے گی جب جائیداد میں سرمایہ کاری سرمایہ کار کی جانب سے اپنے یا اپنے ورثاء کے لیے مستقل رہائش کے حصول کے لئے کی گئی ہو یا گھر طویل مدت کے لئے چھوڑ دیا جائے ۔ اکتوبر 2012 میں اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے 11,500 سے زائد غیر ملکیوں نے پرتگال میں رہائشی اجازت نامے حاصل کیے ہیں۔اس پروگرام کے تحت ملک کو مبینہ طور پر 6.7 بلین یورو (7.1بلین ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری ملی۔ پرتگال نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد فروری 2022 کے آخر سے ’’گولڈن ویزا‘‘کے لئے روسی سرمایہ کاروں کی درخواستیں قبول کرنا بند کر دی ہیں۔