پرتگال نے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی

   

لزبن : نئے سال کے آغازکیساتھ یورپی یونین کی ششماہی صدارت پرتگال نے سنبھال لی ۔ پرتگال کی صدارت میں یورپی کونسل کی اہم ذمہ داری 750 بلین یورو مالیت کے کورونا امدادی پیکج کو مربوط بنانا ہو گا۔ 31دسمبر تک یونین کی صدارت کے فرائض جرمنی انجام دے رہا تھا۔ پرتگال نے جرمنی کی طرح اپنی صدارتی مدت کیلئے یورپی معاشرتی پالیسی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔ مئی میں پورٹو میں ہونے والے سماجی امور سے متعلق ایک اجلاس میں یونین کے رکن ممالک کورونا کی وبا اور یورپی باشندوں کے معاشرتی حقوق میں مزید اضافے پر آپس میں مشاورت کریں گے۔