مڈ جگ فلمس کی پیشکش ’’لوشاٹس‘‘ فلم 18 اکتوبر کو ملک کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے جسے باکس آفس پر اچھا رسپانس حاصل ہو رہا ہے۔ رائٹر ڈائرکٹر پرتھوی اوبرائے کی اس فلم کو الپا اوبرائے نے پروڈیوس کیا ہے۔ موجودہ ماحول کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں انویتا رائے، رونیت سنگھ کے مرکزی کردار ہیں جبکہ راجیش پوری، سدھا چندرن کے علاوہ اور دوسرے دیگر کرداروں میں ہیں۔ نئی کاسٹ پر بنائی گئی اسٹار کاسٹ پر ڈائرکٹر پرتھوی اوبرائے نے کہا کہ فلم کی کامیابی کے لئے نامور کاسٹ کی اب ضرورت نہیں رہی۔ اچھا موضوع کسی بھی اچھی فلم کو کامیابی دلاسکتا ہے۔ اس کی مثال ’’استری‘‘ اندھا دھند، اوری، چھچھورے اور ڈریم گرل سے لی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی ریلیز کے فوری ساتھ وہ اپنی نئی فلم کی تیاری میں مصروف ہوچکے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ پرتھوی اوبرائے مشہور فلمی اداکار سریش اوبرائے کے بھتیجے اور وویک اوبرائے کے تایا زاد بھائی ہیں۔ انہوں نے سابق میں کئی بھوجپوری ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔