پرتھ ٹسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے 7 ہزار رنز بناکر تاریخ رقم کی

   

نئی دہلی۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے اوپنر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں صرف 19 رنز ہی بنا سکے۔ وارنر کو ٹم ساؤتھی نے ٹام بلینڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی باری کی بنیاد پر نیوزی لینڈ پر 250 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ پہلی اننگز میں 43 رنز بنانے والے وارنر دوسری اننگز میں 19 رنز ہی بنا سکے، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے رنز بنانے کے معاملے میں ٹسٹ کرکٹ میں سابق کھلاڑی سرڈان براڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وارنر نے اس باری کے دوران ٹسٹ کرکٹ میں 7,000 رنز مکمل کرلئے۔ آسٹریلیا کیلئے ٹسٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے وارنر بارہویں بیٹسمین ہیں۔