پرجاوانی میں عوامی شکایتوں کے 594 درخواستیں وصول

   

حیدرآباد۔5۔جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائے جارہے ’پرجاوانی پروگرام‘ کے دوران آج جملہ 594درخواستیں وصول کی گئیں جن میں مختلف محکمہ جات میں زیر التواء درخواستوں کے متعلق عوامی شکایات شامل ہیں۔جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون میں ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے پروگرام کے تحت آج موصول ہونے والی درخواستوں میں محکمہ مال میں زیر التواء درخواستوں کے متعلق 141درخواستیں وصول کی گئیں۔امور صارفین و محکمہ سیول سپلائز سے متعلق 86 درخواستیں وصول کی گئی۔محکمہ برقی سے متعلق 58 درخواستوں کی وصولی ہوئی جبکہ محکمہ امکنہ کے متعلق موصول ہونے والی جملہ 56 درخواستیں ہیں ان کے علاوہ محکمہ پنچایت راج و دیہی ترقیات سے متعلق 54 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔مابقی محکمہ جات سے متعلق 199 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جنہیں متعلقہ محکمہ جات کو روانہ کرنے کے اقدامات کئے جاچکے ہیں۔نائب صدرنشین تلنگانہ ریاستی منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جی چنا ریڈی کی نگرانی میں جاری پرجا وانی پروگرام جو کہ ہر جمعہ اور منگل کو منعقد کیا جاتا ہے اور عوام اپنی شکایات اور درخواستیں اس پروگرام کے تحت راست پرجا بھون پہنچ کرجمع کرواسکتے ہیں اس پروگرام کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے آج اس پروگرام کے دوران شکایت کنندگان اور درخواست گذاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شکایات کی یکسوئی کا تیقن دیا اور کہا کہ ان کی درخواستیں اور شکایات متعلقہ محکمہ کو روانہ کرتے ہوئے ان کی جلد یکسوئی کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔3