سنگاریڈی میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، ضلع میں 3,83,979 درخواستیں وصول
سنگاریڈی۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی میں پرجا پالانا ابھیا ہستم کے تحت 6 ضمانتوں کی تکمیل کے 28 ڈسمبر تا 6 جنوری عوام سے درخواستیں طلب کی گئی جس میں جملہ 3 لاکھ 83 ہزار 979 درخواستیں وصول ہوئیں ہیں۔ ضلع سنگاریڈی میں وصول شدہ 3 لاکھ 83 ہزار 979 درخواستوں میں سے 2 لاکھ 91 ہزار 781 دیہی علاقوں اور 92 ہزار 197 درخواستیں ضلع کی 8 بلدیات میں وصول ہوئے ہیں۔ دیہی علاقہ میں پٹن چیرو منڈل میں سب سے زیادہ 22 ہزار 509 اور سب سے کم امین پور منڈل میں 4ہزار 217 درخواستیں وصول ہوئیں۔ بلدیات میں سب سے زیادہ ظہیرآباد بلدیہ حدود میں 22 ہزار 660 اور سب سے کم اندول جوگی ہیٹ بلدیہ میں 4 ہزار 703 درخواستیں داخل کی گئی۔ سنگاریڈی منڈل میں 6514′ کندی منڈل میں 12185′ سداسیو پیٹ منڈل میں 13479′ کنڈہ پور منڈل میں 13546’اندول منڈل میں 11043′ ناراین کھیڑ منڈل میں 17772′ کوہیر منڈل میں 13744′ نیالکل منڈل میں 14103 اور جھرہ سنگم منڈل میں 11043 جبکہ امین پور بلدیہ میں 13324′ اندول جوگی پیٹ بلدیہ میں 4703′ بولارم بلدیہ میں 8515′ نارائن کھیڑ بلدیہ میں 4343′ سداسیو پیٹ بلدیہ میں میں 11157′ سنگاریڈی بلدیہ میں19361′ تیلا پور بلدیہ میں 8184 اور ظہیرآباد بلدیہ میں 22610 درخواستیں وصول ہوئیں ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ عوام نے 6 ضمانتوں میں 500 روپیہ میں گیس سیلنڈر’ 200 یونٹ برقی مفت ‘ خواتین کو ماہانہ 2500 روپیہ اور گھر کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپیہ مالی امداد حاصل کرنے سب سے سے زیادہ درخواستیں دی ہے۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں 41286 اور بلدیات میں 17422 یعنی جملہ 58708 افراد نے نئے راشن کارڈ کے لیے اور 215 درخواستیں دھرنی سے متعلق داخل کی گئی۔ ضلع سنگاریڈی میں پرجا پالانا ابھیا ہستم 6 ضمانتوں کے لیے وصول شدہ جملہ 3 لاکھ 83 ہزار979 درخواستوں کی ڈاٹا انٹری کو 17 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وی کرانتی کلکٹر نے ڈاٹا انٹری وقت پر اور بنا کسی غلطی مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔
