پرجاپالنا پروگرام ‘وظیفہ کی درخواست گزارکومکان کی منظوری

   

عہدیداروں کے سروے میںکی گئی غلطیاں ‘نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ چیئرمین کی اہلیہ کابیان

نظام آباد: 22/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے باوقار طور پر پرجا پالاناکے وارڈ سبھا کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے سابق میں پرجا پالانا کے موقع پر دیے گئے درخواست گزاروں کی فہرست تیار کرتے ہوئے اس فہرست میں موجودہ افراد کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے لیکن عہدیداروں کی جانب سے کیے جانے والی بے قاعدگیوں کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا کہ نظام آباد کے ڈویژن نمبر 43 اولڈ امبیڈکر بھون میں منعقدہ وارڈ سبھا میں سابق نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی چیئرمین پربھاکر ریڈی کی اہلیہ وشالینی ریڈی کا نام اند راما مکان منظور کرتے ہوئے فہرست تیار کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا گیا جس پر یہاں پر موجودہ افراد حیران ہو گئے جبکہ نے وشالینی ریڈی تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین کو وظائف دینے کا حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے تحت درخواست گزاری کی تھی کیونکہ پربھاکر ریڈی اور ان کی اہلیہ تلنگانہ تحریک میں بڑے پیمانے پر حصہ لیاتھا۔ اسی کے تحت انہوں نے وظائف کے لیے درخواست دی تھی اور سروے کے لیے ان کے مکان پہنچنے والی ٹیم کو مکان کی ضرورت نہیں ہے کہہ کر واضح طور پر بتایا تھا لیکن آج منعقدہ وارڈ سبھا میں ان کے نام پر مکان منظور کرتے ہوئے فہرست کا اعلان کرنے پر پروگرام میں موجودہ کارپوریٹر و چیئرمین اند راما ہاؤزنگ کمیٹی سراونتی ریڈی نے بتایا کہ ڈویژن نمبر 43 میں جملہ 485 افراد نے مکان کے لیے درخواست گزاری کی تھی لیکن ان میں سے چند درخواستوں کا سروے کیا گیا تھا باقی درخواست زیر التوا ہے جبکہ وشالینی ریڈی صحافت کے لیے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سروے کے موقع پر ان کے مکان پہنچنے والے عہدیداروں کو واضح طور پر مکان کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے تحت وظیفے کے لیے درخواست گزاری کی گئی تھی اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ عہدیداروں کی جانب سے کیے گئے سروے کس حد تک درست ہے مستحق افراد کو نظر انداز کر دینے کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں اور درخواست دینے والے درخواست گزاروں کی تحقیقات شفاف طور پر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔