پرجا وانی پروگرام میں 3053 درخواستیں وصول کی گئیں

   

حیدرآباد ۔17۔جنوری (سیاست نیوز) مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں آج پرجا وانی پروگرام کے تحت عوام سے نمائندگیاں وصول کی گئیں۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی کی نگرانی میں مختلف محکمہ جات سے متعلق مسائل کی درخواستیں حاصل کی گئیں۔ پرجا وانی پروگرام کے تحت آج ایک دن میں جملہ 3053 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ پنچایت راج اور رورل ڈیولپمنٹ کے تحت 111 ، محکمہ برقی 100 ، ریونیو 55 ، اندراماں ہاؤزنگ 2691 درخواستیں موصول ہوئیں۔ دیگر محکمہ جات سے متعلق 96 درخواستیں داخل کی گئیں۔ 26 جنوری سے شروع ہونے والی اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں داخل کی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرجا وانی میں موصولہ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کی ٹیم مختلف محکمہ جات میں درخواستوں کی یکسوئی کا جائزہ لے رہی ہے۔1