پرجا وانی پروگرام میں 546 درخواستیں داخل محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق 41 درخواستیں

   

حیدرآباد ۔ 12۔ جولائی (سیاست نیوز) مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں آج پرجا وانی پروگرام کے تحت عوام سے نمائندگیاں وصول کی گئیں۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ عہدیداروں نے عوامی مسائل کی سماعت کی اور تحریری نمائندگیاں وصول کی۔ پرجا وانی پروگرام میں ایک دن میں جملہ 546 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ریونیو ڈپارٹمنٹ سے متعلق مسائل کے سلسلہ میں 115 درخواستیں وصول ہوئیں۔ محکمہ سیول سپلائیز 79 ، برقی 50 اور ہاؤزنگ سے متعلق 64 درخواستیں داخل کی گئیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے مسائل پر 41 اور دیگر محکمہ جات سے متعلق 197 درخواستیں عوام نے داخل کی ہیں۔ کانگریس حکومت نے پرجا بھون میں ہر ہفتہ دو دن عوامی مسائل کی سماعت اور تحریری نمائندگیاں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1