پرجا وانی پروگرام میں 558 عوامی درخواستوں کا حصول

   

حیدرآباد۔/29 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں آج پرجا وانی پروگرام کے تحت عوام سے درخواستیں قبول کی گئیں۔ جملہ 558 درخواستیں داخل کی گئیں جن میں محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق 221 درخواستیں شامل تھیں۔ پنچایت راج اور دیہی ترقی محکمہ کی 98 ، محکمہ برقی 84 ، ریوینیو 55 ، پرواسی پرجا وانی 4 اور دیگر محکمہ جات کی 126 درخواستیں موصول ہوئیں۔ نائب صدرنشین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جی چناریڈی اور پرجا پالنا کی اسپیشل آفیسر شریمتی دیویا نے اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے عوامی مسائل کی سماعت کی۔1