پرجا وانی پروگرام کے تحت چار ہزار سے زائد درخواستوں کا ادخال

   

حیدرآباد ۔10۔جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے پرجا وانی پروگرام کے تحت آج جملہ 3348 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں عوامی مسائل کی سماعت اور تحریری شکایتوں کی وصولی کا ہر ہفتہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اندراماں انڈلو اسکیم کیلئے 2871 درخواستیں داخل کی گئیں۔ محکمہ پنچایت راج و دیہی ترقی کے تحت 147 ، محکمہ برقی 130 ، ریونیو 55 اور دیگر محکمہ جات کے مسائل سے متعلق 145 درخواستیں داخل کی گئیں۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی اور پرجا پالنا کے اسپیشل آفیسر شریمتی دیویا نے عوامی مسائل کی سماعت کی۔1