یلاریڈی /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میونسپل آفس میں پرجا پالانا سیوا سنٹر کا میونسپل کمشنر سری ہری راجو محکمہ برقی ٹرانسکو DEE گنیش AE ستیہ نارائنا گوڑ اور کانگریس قائدین ودیا ساگر نے معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ پرجا پالانہ کے دوران درخواستیں داخل کرنے والے برقی صارقین کو زیرو برقی بل نہ آنے سے عہدیداروں نے میونسپل آفس پر بھی سیوا سنٹر کا قیام عمل میں لایا ۔ صارفین کو مشکلات درپیش نہ ہوں اس خیال سے فوری آن لائن اندراج درست کرنے صارفین کو سرکاری اسکیم سے مستفید کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔ میونسپل کمشنر نے کہا کہ گھریلو مستحق برقی صارفین کو زیرو بل نہ آنے پر مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ایسے افراد میونسپل آفس میں سیوا سنٹر پر آکر تفصیلات بتائے اپنا مسئلہ حل کرواسکتے ہیں اور زیرو برقی بل حاصل کرسکتے ہیں ۔
میناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن کیلنڈرس کی رسم اجرائی
یلاریڈی /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کے ہاتھوں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن TSMESA یلاریڈئ ڈیویژن کے سالانہ کیلنڈرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اسوسی ایشن ڈیویژن صدر مقیط صدیقی اور ڈیویژن ورکنگ صدر و ضلع سکریٹری محمد یونس سلیم نائب صدر محمد عتیق اللہ ، محمد اشفاق علی ، ڈیویژن جنرل سکریٹری غلام شاکر خازن محمد کریم اللہ اور قائدین میں شیخ غیاث الدین سابق زیڈ پی ٹی سی محمد اظہر قادری یوتھ کاگنریس منڈل صدر سائی بابا و دیگر موجود تھے ۔