نئی دہلی : شاہی ریاستوں کے حکمران انڈین یونین کے ساتھ ریاستوں کے انضمام کے بعد پرجا ، اقتدار اعلیٰ اورعلاقہ کے بغیر مہاراجہ بنے رہے اور ان کی شخصی جائیدادوں کو ’گدی‘ سے جوڑا نہیں جاسکا۔ سپریم کورٹ میں رامپور کے حکمران نواب رضا علی خان کی نجی املاک کی منتقلی پر تنازعہ زیردوران ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب رامپور کا ہندوستان کے ساتھ انضمام ہوگیا تو پھر پرجا کے بغیر مہاراجہ کیسا؟
