پرجول سیکس اسکینڈل کی سی بی آئی انکوائری ،جے ڈی ایس کا مطالبہ

   

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی۔ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کرکے ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے جڑے مبینہ جنسی استحصال کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔کرناٹک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچا دینے والے اس معاملے کی فی الحال کرناٹک پولس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تحقیقات کر رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور جے ڈی (ایس) ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کے بیٹے پرجول کا خاندان ریاست کے سیاسی میدان میں اہم سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے ۔ وہ اور ان کے والد جنسی استحصال سے متعلق تنازعات میں الجھ چکے ہیں۔ ایچ ڈی ریونا کو جنسی زیادتی سے جڑے ایک متاثرہ کے مبینہ اغوا کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔