پردھان منتری آتما نربھر بھارت کے تحت قرض فراہمی کی ہدایت : کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

سوریاپیٹ:/7جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ ، وزیراعظم پردھان منتری آتما نربھر بھارت کے تحت بینکوں کے ذریعہ صنعتوں کے فروغ کے لیے قرضوں کی فراہمی کی جائیگی۔ بینک عہدیداران ، خواتین وفاقی انجمن، ضلع آفیسر برائے حیوانات و مویشی پالن کے ہمراہ کلکٹریٹ سوریاپیٹ میں پردھان منتری آتما نربھر بھارت پیکج پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث متاثرہ صنعتوں کی بحالی، متاثرہ کسانوں کی بحالی، خواتین وفاقی انجمن، اور اسٹریٹ وینڈرس وغیرہ میں پرادھان منتری آتما نربھر بھارت اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کے جانب سے سابقہ قرضوں کے علاوہ 20فیصد اضافی قرضوں کی فراہمی کی جائے گی۔ 31 جولائی تک اہل افراد کے لیے قرضوں کی منظوری کی جائے گی۔ انہوں نے کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کرنے کا بینک عہدیداران کو حکم دیا۔ ضلع میں 9400 ڈیری صنعتکار،300 پولٹری صنعتکار کی نشاندھی کی گئی ہے اور خود مددگار گروپس میں 323.5کروڑ روپیے قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔ کورونا وباء کے دوران، خواتین وفاقی انجمنوں کی مدد کرنے کے لیے ہر خواتین انجمن میں 50 ہزار روپیے سرمایہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میونسپلٹی لوکل وینڈرس میں 10ہزار روپیے کا قرض کی منظوری کی جائے گی۔ اس اجلاس میں لینڈ بینک مینیجر جگدیش چندرا بوس،بینک عہدیداران ، مختلف محکموں کے عہدیداران اور دیگر موجود تھے۔