پردھان منتری آواس یوجنا میں توسیع

   

نئی دہلی: محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت سماجی انصاف کو یقینی بنانے اور زندگی کو آسان بنانے کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مزدورں کو شامل کرے گی۔وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ مزدوروں کو پردھان منتری آواس یوجنا کے فوائد فراہم کرنے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن مزدوروں، تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں، بیڑی مزدوروں، سینما ورکروں، غیر کوئلے کی کان کے مزدوروں، کنٹریکٹ مزدوروں اور دیگر غیر منظم مزدوروں کو ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے ۔مرکزی کابینہ کی طرف سے پردھان منتری آواس یوجنا کے نفاذ کو مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک پانچ سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دینے کے بعد وزارت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔