پردھان منتری آواس یوجنا میں 3.61 لاکھ مکانات کی منظوری

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا ۔ شہری کے تحت 3.61 لاکھ مکانات کی تعمیر کے 708تجاویز کو منظوری دے دی ہے ۔ مرکزی رہائشی اور شہری امور کی وزارت نے کہا کہ ان تجاویز کو اسکیم کے تحت مرکزی منظوری اور مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایس ایم سی) کے 54 ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس میٹنگ میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اسکیم کے تحت منظور شدہ مکانات کی مجموعی تعداد 112.4 لاکھ ہے اور 82.5 لاکھ زیر تعمیر ہیں یا مکمل ہوچکے ہیں، جس میں سے 48.31 لاکھ تقسیم ہوچکے ہیں۔