پردھان منتری آواس یوجنا میں 56,368مکانات کی تعمیرکو منظوری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 56ہزار مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے ۔اس کیساتھ ہی اس اسکیم کے تحت اب تک 43لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور 73 لاکھ زیرتعمیر ہیں۔رہائش اور شہری امور کی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ وزارت میں سکریٹری درگاشنکر مشرا قیادت میں کل دیر شام مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی کی 53ویں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں 56ہزار 368مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی۔مشرا نے کہا کہ اسکیم کے نفاذ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام مستحق لوگوں کو اسکیم کا فائدہ ملے ۔