پردھان منتری اجولا 2.0یوجنا سے لاکھوںغریب خاندانوں کو فائدہ

   

بھوپال : پردھان منتری اجولا 2.0یوجنا کے تحت مدھیہ پردیش کے 9لاکھ غریب خاندانوںکو فائدہ ہوگا۔ریاست کے چیف سکریٹری فوڈ اینڈ سول سپلائی اورصارفین تحفظ فیض احمد قدوائی نے بتایا کہ یوجنا کے تحت نئے گئے کنکشن جاری کئے جانے پر تمام مستحقین کو ڈپازٹ فری گیس کنکشن ملیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی پہلے ریفل پر گیس چولہا بھی مفت دیا جائے گا۔ مسٹر قدوائی نے بتایا کہ اجولا یوجنا میں ایسی بالغ خاتون گیس کنکشن حاصل کرنے کی اہل ہوں گی جو غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔