پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کیلئے تجاویز پیش کی جائیں : ضلع کلکٹر

   

یوجنا کے تحت منتخبہ مواضعات کی ترقی پر متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کلکٹر کا جائزہ اجلاس
پداپلی۔پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت ضلع میں منتخبہ مواضعات کی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی پداپلی ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکیری نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا تجاویز پر ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مواضعات میں درکار تمام سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے انھیں مثالی مواضعات میں تبدیل کرنے کے تحت حکومت نے پردھان منتری آدرش گرام یوجنا اسکیم کو متعارف کیا ہے۔ مواضعات کی ترقی کے تحت مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ امداد سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے تحت اقدامات کرنے کی انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے موصول شدہ فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے گرام پنچایت کے حدود میں تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کلکٹر نیہدایت دی۔ عہدیداروں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آدرش گرام یوجنا کے تحت ضلع میں منتھنی منڈل کے اڈاوی سومن پلی ‘ ملے پلی ‘ گاجولا پلی’ گمنورو مواضعات ‘ دھرما رم منڈل کے ملا پور ‘ راماگنڈم منڈل کے انترگام’ ٹی ٹی ایس انترگام موضع ‘ جملہ 7 مواضعات کو منتخب کیا گیا ہے۔ آدرش گرام یوجنا کے تحت منتخبہ مواضعات میں 1.29کروڑ فنڈز سے ترقیاتی کاموں کیلئیلائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

اس لائحہ عمل کی تنقیح کر ضلع کلکٹر نے چند تبدیلیوں کی ہدایت دی۔ گرام پنچایت میں واقع آنگن واڈی مراکز’ سرکای مدارس’ بیت الخلاؤں میں پانی کی سربراہی کو اوّلین ترجیح دینے ‘ سی سی روڈ ‘ ڈرنیج کے تعمیری کاموں کو اہمیت دیتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا اسکیم کے تحت ضلع میں منتخبہ مواضعات میں درکار دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے 4.21 کروڑ روپئے کنورجنس فنڈز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مواضعات میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے او۔ایچ۔آر ٹیانک کی تعمیر ‘کچرے کی نکاسی کے تحت ٹریکٹر کی خریدی ‘انجذابی گڑھوں ‘ سگریگیڈ شیڈ کے تعمیری کام زیرالتواء ہیں۔ آدرش گرام یوجنا اسکیم فنڈز سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا لائحہ عمل تیار کر پیش کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں اور پنچایت سکریٹریز کو ہدایت دی۔ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار ‘ ضلعی عہدیدار برائے تعلیم جگن موہن ریڈی ‘ ضلع پنچایت آفیسر وی۔ سدرشن ‘ ضلعی عہدیدار برائے محکمہ بہبود ناگیشور ‘ ضلعی عہدیدار برائے صحت وطبات ڈاکٹر پرمود کمار’ ای ای پنچایت راج مْنی راج ‘ ای ای آر اینڈ بی’ ای ای ٹرانسکو ‘ ای ای محکمہ آبپاشی ‘ لیڈبنک مینجر پریم کمار’ پنچایت سکریٹریز ‘ متعلقہ عہدیداران و عوامی نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔