نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) حکومت کی حمایت یافتہ مالیاتی شمولیتی مہم ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے اس کی رنگارنگی ، جغرافیہ اور آبادی کی وجہ سے بہت اہم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اعلان کردہ اولین اسکیموں میں سے ایک پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) ہے جو 28 اگست 2014 کو شروع کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کا مقصد بینکنگ خدمات تک ہمہ گیر رسائی فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھاکہ ہر کنبہ خصوصا پسماندہ اور معاشی طور پر محروم طبقہ باضابطہ مالیاتی نظام میں حصہ لے سکے ۔ان خیالات کا اظہار وزارت خزانہ میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری ایم ناگ راجو نے یہاں جاری ایک مضمون میں کیا۔انھوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت کا اصل مقصد افراد اور کاروبار کو بااختیار بنانے ، معاشی ترقی کو فروغ دینے ، غریبی کو کم کرنے اور سماجی مساوات کو فروغ دینے ی صلاحیت میں مضمر ہے ۔ مالی شمولیت ، سال2030 تک کے لیے طے کردہ 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) میں سے کم از کم 7 کے لیے کلیدی اینبلرز(صلاحیت ساز) میں سے ایک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خزانہ میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری ایم ناگ راجو نے یہاں جاری ایک مضمون میں کیا حکومت کی حمایت یافتہ مالیاتی شمولیت مہم ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے ، اس کے انتہائی نوعیت کی رنگارنگی ، جغرافیہ اور آبادی کی وجہ سے بہت اہم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اعلان کردہ اولین اسکیموں میں سے ایک پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) ہے جو 28 اگست 2014 کو شروع کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کا مقصد بینکنگ خدمات تک ہمہ گیر رسائی فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھاکہ ہر گھرانہ ، خاص طور پر پسماندہ اور معاشی طور پر محرومطبقہ باضابطہ مالیاتی نظام میں حصہ لے سکے ۔