نئی دہلی: پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی ) کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے ۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے چہارشنبہ کے روز یہاں بتایا کہ بچوں کی توانائی، عزم، صلاحیت، ولولے اور جوش وجذبے کو منانے کے لئے ہر سال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) کا اہتمام کرتی ہے ۔وزارت کے مطابق 18 سال کی عمر کا کوئی بھی ہندوستانی شہری اور ہندوستان میں رہنے والا بچہ اس ایوارڈ کے لیے درخواست دے سکتا ہے ۔ عمر کا تعین درخواست یا نامزدگی وصولی کی آخری تاریخ کے مطابق ہوگا ۔ ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں نیشنل ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in پر جمع کی جا سکتی ہیں۔