پردھان منتری سونیدھی یوجناکیلئے 20 لاکھ درخواستیں

   

نئی دہلی: ریہڑی۔پٹری اور پھیری لگانے والے دکانداروں کو کاروباری قرض مہیا کرانے کیلئے ’پردھان منتری سونیدھی یوجنا‘ کے تحت ابھی تک 20 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔مرکزی وزارت رہائشی و شہری ترقی نے آج بتایا کہ منصوبہ کے تحت 20 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں 7.5 لاکھ قرض کی درخواستوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ درخواست کرنے کے لئے آن لائن انتظام کیا گیا ہے۔ پردھان منتری سوانیدھی پورٹل کی ابتدا 2 جولائی کو کی گئی تھی۔ اس منصوبہ سے ان پچاس لاکھ افراد کو فائدہ ملے گا جو 24 مارچ 2020 کو یا اس سے پہلے دیہی علاقوں سمیت شہری علاقوں میں مال فروخت کررہے تھے۔