نئی دہلی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 30 کروڑ غریب افراد نے 28256 کروڑ روپئے کی مالی اعانت پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت حاصل کی ہے ۔ اس یوجنا کا اعلان گزشتہ ماہ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے کیا تھا تاکہ غریبوں کو 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے اثر سے بچایا جاسکے ۔ اس اعانت کے تحت حکومت نے مفت غذائی اجناس اور خواتین و غریب سینئر شہریوں کو نقدی دینے کا اعلان کیا ہے ۔