نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سال پر ہفتہ کو پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) اسکیم کی 10ویں قسط جاری کی ہے ۔اس موقع پر وہ کسان پیدا واری تنظیموں کو شیئر کیپیٹل کیلئے گرانٹ کی رقم بھی منتقل کی گئی ۔ وہ اس موقع پر 12.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسانوں سے بات چیت بھی ہوئی ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے ٹویٹر ہینڈل ایگریکلچر انڈیا پر دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کی 10ویں قسط اور کسان پیداواری تنظیموں کوایکویٹی گرانٹ کی رقم منتقل کی۔