نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انترپرینیورشپ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی انچارج مقرر کیا ہے ۔ ہفتہ کو یہاں پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے مسٹر پردھان کو کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا انچارج اور تمل ناڈو پردیش بی جے پی صدر کے اناملائی کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات مئی میں ہونے والے ہیں۔