حیدرآباد ۔ 15۔ فروری (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی نے کشمیر کے پلوامہ میں خودکش حملہ میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ لوک سبھا حلقوں کے تین روزہ جائزہ اجلاس کے پہلے دن شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔ اتم کمار ریڈی نے دہشت گرد حملہ میں جوانوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی برقراری کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے شہید جوانوں کے لواحقین اور افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ شہید جوانوں کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔