حیدرآباد۔/21جون، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پردیش کانگریس کے 31 سرکاری ترجمانوں کا تقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 میڈیا کوآرڈینیٹرس مقرر کئے گئے۔ 31 ترجمانوں میں دو مسلم اقلیت کے نمائندوں کو شامل کیا گیا جن میں سید نظام الدین اور ظہیر اختر شامل ہیں۔ دیگر ترجمانوں میں کے وینکٹ سوامی، کے ستیم، کے مہیش، ہرش وردھن ریڈی، پی شراونتی، ایم بھوانی ریڈی، جی ستیش، بی سریکانت، اے سرینواس، اے دامودر، ڈی راج شیکھر ریڈی، سدھاکر گوڑ، بی سندھیا ریڈی، یوگیش ریڈی، سرینواس ریڈی، وینوگوپال یادو، وینکٹ رتنم، ادئے چندرا اور دوسرے شامل ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹرس کے طور پر بی واچن کمار اور کے سریکانت یادو کو مقرر کیا گیا۔ر
چرم قربانی کی بضمن مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 22 جون صبح 9 بجے مشاورتی اجلاس بضمن چرم قربانی حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔۔