نارائن پیٹ۔ نارائن پیٹ ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا ( آئی اے ایس ) کے پرسنل سکریٹری 55 سالہ ایم بی نارائن راؤ آج کورونا سے فوت ہوگئے۔ نارائن راؤ تقریباً ایک سال سے پرسنل سکریٹری کے طور پر ضلع کلکٹریٹ نارائن پیٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ چند دن قبل وہ اپنی والدہ کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے اپنے ـآبائی وطن موضع اڈاکل ضلع گدوال گئے ہوئے تھے جہاں وہ وبائی وائرس کورونا سے متاثر ہوگئے۔ چند دنوں سے وہ بخار میں مبتلاء تھے لیکن آج صبح کی اولین ساعتوں میں وہ اس وبائی مہلک مرض سے جانبر نہ ہوسکے۔ ضلع کلکٹر دفتر کو مہر بند کردیا گیا ہے۔ تمام دفتری کاموں کو چند دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ نارائن راؤ قبل ازیں متحدہ ضلع محبوب نگر میں محکمہ کے مال مختلف عہدوں پر فائز رہے اور نمایاں خدمات انجام دیں۔