پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل ہندوستان کیلئے تباہ کن

   

Ferty9 Clinic

٭ جسٹس (ریٹائرڈ) بی این کرشنا جنہوں نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے ابتدائی مسودہ کی تدوین کرنے والے پینل کی قیادت کی تھی ، انہوں نے کہا کہ یہ بل اس موجودہ شکل میں ہندوستان کو تباہ کن مملکت میں تبدیل کرسکتا ہے۔ یہ بل حکومت کو اجازت دیتا ہیکہ اس کی ایجنسیوں کو شخصی معلومات تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق قواعد سے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے استثنیٰ فراہم کیا جائے۔ یہ بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے رجوع کیا گیا ہے۔ جسٹس سری کرشنا نے کہاکہ اگر موجودہ بل میں ضروری تبدیلیاں نہ کی جائیں تو یہ ہندوستانی شہریوں کیلئے کافی نقصاندہ ثابت ہوگا۔